اسلام آباد: ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد ووٹنگ کیلئے رواں ہفتے ایوان میں پیش کی جائے گی جس پر ووٹنگ جمعرات یا جمعے کو ہونے کا امکان ہے۔
آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 7 کے تحت تحریک عدم اعتماد کی قرارداد میں اپوزیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا رویہ جانبدارانہ ہے جس کی بناء پر وہ ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے اہل نہیں۔ تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کیلئے 7 دن کا نوٹس آئینی تقاضا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے قاسم خان سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی قرارداد پر ووٹنگ جمعرات یا جمعے کو ہو گی۔
تحریک اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ خفیہ رائے شماری پر ہو گی۔ ایوان میں موجود اراکین کی اکثریت کے رائے کی بنیاد پر کامیاب یا ناکام ہو سکتی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 7 کے تحت قرارداد پر ووٹنگ کرائی جائے گی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس 155 اراکین، حکومت و اتحادی اراکین کی تعداد 184 ہے۔