نئی دہلی:بابری مسجد سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ پر پاکستان کے ردعمل کی مذمت کرتے ہوئے بھارت نے کہا ہے کہ یہ بھارت کے داخلی معاملات سے اس کی عدم واقفیت، ان پر تبصرہ کرنے اور نفرت پھیلانے کی ذہنی بیماری کی علامت ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہاکہ ہم ایک سول معاملے میں بھارتی عدالت عظمی کے فیصلے پر پاکستان کے تبصروں کو مسترد کرتے ہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہاکہ یہ فیصلہ قانون کی حکمرانی اور تمام مذاہب کے لیے یکساں احترام کے نظریات سے متعلق ہے جو ان (پاکستان)کے اخلاقیات کا حصہ نہیں ہے۔
اس لیے پاکستان کی عدم واقفیت کوئی حیرت کی بات نہیں۔ نفرت پھیلانے کے واضح ارادے کے ساتھ ہمارے داخلی معاملات پر تبصرہ کرنے کی ان کی یہ ذہنی بیماری اور مجبوری قابل مذمت ہے۔