ای سی ایل میں نام ڈالنا اور نکالنا ایک پروسیس ہے، فردوس عاشق اعوان

11:02 AM, 11 Nov, 2019

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا اور نکالنا ایک پروسیس ہے اور حکومت خود کسی کا نام ڈالتی ہے نہ نکال سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں، نیب کی سفارشات پر نام ڈالا اور نکالا جاتا ہے اور ہمارے پاس شریف میڈیکل سٹی کے میڈیکل بورڈ کی سفارشات آئی ہیں۔ حکومت پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر عمل نہیں کر سکتی کیونکہ حکومت خواہشات اور ارمانوں پر نہیں قانون کے مطابق چلتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا چاہتے تھے نواز شریف، زرداری کیساتھ مولانا کا اسٹیمنا بھی ٹیسٹ ہو اور مولانا کے کھلاڑی گراؤنڈ میں موجود مگر نڈھال ہیں۔ کارکن میدان میں، مولانا بستر آرام میں کیا یہ کھلا تضاد نہیں۔ مولانا کو فل ٹاس دی اور انہوں نے کریز سے نکل کر چھکے لگائے۔

مزیدخبریں