راجن پور، پولیس وین پر فائرنگ، 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

09:32 AM, 11 Nov, 2019

راجن پور: کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کا پولیس وین پر حملہ۔ دو پولیس ملازمین سمیت پانچ افراد شہید ہو گئے۔ٹرائیبل ایریا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ان کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس ٹیم کی وین پر دہشت گردوں کا حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی اور ہیڈ کنسٹیبل سمیت پانچ افراد شہید ہو گئے۔

شہید ہونے والوں میں ثقلین شاہ اے ایس آئی، علمدار شاہ ہیڈ کانسٹیبل اور حساس ادارے کے تین اہلکار شامل ہیں۔ تمام لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور منتقل کیا جائیگا۔

جائے وقوع اور تمام علاقے کو پولیس نے سیل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق بی آر اے سے شبہ کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں