عمران خان دوسروں پر انگلیاں اٹھا کر نااہلی ثابت کررہے ہیں،  پیپلزپارٹی

06:49 PM, 11 Nov, 2018

 کراچی: پیپلزپارٹی کے  رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کے درباری دوسروں پر انگلیاں اٹھا کر اپنی نااہلی ثابت کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر پیپلزپارٹی کے  رہنما مولا بخش چانڈیو نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری قرضہ لینے والوں کے بجائے الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدے اور دعوے پورے کریں، قوم جانتی ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو مزید بحران میں دھکیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا  ملک کو قرضوں کی لعنت سے چھٹکارا دلانے والے عمران خان آج اپنی ہی باتوں سے یوٹرن لے رہے ہیں جب کہ الزام تراشی کی سیاست سے پی ٹی آئی اپنا وقار بلند کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ دوسروں پر انگلیاں اٹھا کر عمران خان اور درباری اپنی نااہلی ثابت کر رہے ہیں، فواد چوہدری زبانی جمع خرچ کے بجائے 10 ارب کی خیبر پختونخوا میں گھپلوں کا سراغ لگائیں، بلین ٹری، میٹرو ٹرین میں گھپلوں اور کرپشن کے پیسے پہلے اپنی صفوں میں موجود لوگوں کی جیبوں سے نکال کر قوم کا بھلا کریں ۔

جب کہ فواد چوہدری بتائیں کہ علیمہ خان اور جہانگیر ترین کے پیسے کب پاکستان کے سپرد کررہے ہیں؟

مزیدخبریں