ڈی جی نیب لاہور میرے خلاف پارٹی بن چکے ہیں،خواجہ سعد رفیق

04:57 PM, 11 Nov, 2018

اسلام آباد: سابق وزیر ریلوے اور (ن) لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھا جس میں ان کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور میرے خلاف پارٹی بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور میرے خلاف پارٹی بن چکے ہیں، میرے خلاف تحقیقات نیب لاہور کے بجائے کسی اور ریجن سے کروالی جائے۔

خواجہ سعد رفیق نے خط میں مزید لکھا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے میڈیا پر میرے خلاف تحقیقات کا تذکرہ کیا اور ٹاک شوز میں مجھے مجرم ثابت کرنے کی کوشش کی لہذا مجھے نہیں لگتا ایسے ماحول میں نیب لاہور شفاف تحقیقات کرے گا۔

مزیدخبریں