اسلام آباد:ایک طرف وزیرخزانہ اسد عمر نے سعودی عرب سے بیل آؤٹ پیکج سے ایک ارب ڈالر منتقل ہو نے کی خوشخبری دی تو دوسری طرف پاکستان کے تجارتی حلقوں کے لیے بھی اچھی خبر آگئی اور رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں تجارتی خسارہ کم ہو کر 11 ارب 78 کروڑ روپے رہ گیا ۔
ذرائع کے مطابق تجارتی خسارہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.57 فیصد کمی ہوئی ہے۔ملک کا تجارتی خسارہ ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں تجارتی خسارہ کم ہو کر 11 ارب 78 کروڑ ڈالر رہ گیا۔
تجارتی خسارہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.57 فیصد کمی ہوئی ہے۔گزشتہ مالی سال 18۔2017کے ابتدائی چار ماہ میں تجارتی خسارہ 12 ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا تھا ۔اسی عرصے کے دوران پاکستان کی برآمدات میں 3.52 فیصد اضافہ ہوا ۔
وزیرِ خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف سے بچنے اور قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ملکی برآمدات کو بڑھانے پر زور دیا تھا۔ گزشتہ روز وزیر خزانہ اس عمر نے سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر آج منتقل کیے جانے کی خوشخبری سنائی تھی۔