سعودی عرب ،کویت ،اردن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی

01:29 PM, 11 Nov, 2018

ریاض:سعودی عرب ،کویت ،اردن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جبکہ نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اردن میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک ،متعدد لاپتہ جبکہ کویت میں 1 شخص ہلاک ہوگیا۔سعودی میں شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا۔

سعودی عرب کے شہر ریاض ،جدہ میں طوفانی بارشوں سے کئی کئی فٹ پانی گھروں اور عمارتوں میں داخل ہوگیا،ہزاروں گاڑیا ں سیلابی ریلے میں بہہ گئیںجبکہ درجنوں پھنس گئیں۔

ادھر اردن میں 2 ہفتوں سے جاری بارشوں نے جل تھل کردی ،درجنوں افراد لاپتہ۔کویت میں بھی شدید بارشوں سے نظام زندگی متاثر جبکہ کئی گھر اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑیاں پانی میں بہہ رہی ہیں۔

مزیدخبریں