بھارتی فوج کی ایل او سی پرفائرنگ ،خاتون سمیت 5 شہری شدید زخمی

11:50 AM, 11 Nov, 2018

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 5 شہری شدید زخمی ہوگئے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر اور بھمبر کے نزدیک باغ سر سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باغ سر سیکٹر میں فائرنگ سے 20 سالہ تانیہ بی بی زخمی ہوئی جب کہ لیپہ سیکٹر میں زخمی شہریوں میں ظہیر، ناصر، منیر اور شوکت شامل ہیں جن کا تعلق بجلدار اور بٹلیاں گاؤں سے ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے موثر جواب دیا جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

مزیدخبریں