کراچی: پاکستان کی دسویں دفاعی نمائش کے انعقاد کے حوالے سے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے جو کہ 27 نومبر ہوگی ، نمائش میں 45 ممالک سے وفود شرکت کریں گے ، چار روزہ نمائش میں جدید ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی , تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہ چار روزہ نمائش میں دفاع کی صنعت سے وابستہ جدید ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات پیش کی جائیں گی، اس نمائش میں پاکستان اپنی تمام دفاعی مصنوعات پیش کرتا ہے۔
ڈیپو کے ڈائریکٹر میڈیا کموڈور طارق محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئیڈیاز نمائش کی دسویں سالگرہ منارہے ہیں، دفاعی نمائش میں45سے زائد ممالک شرکت کررہے ہیں جس میں پندرہ ممالک کے پویلین ہوں گے، دفاعی نمائش میں پانچ سو کمپنیوں کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے، جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل زبیر محمود دفاعی سیمینار کے مہمان خصوصی ہوں گے۔کموڈور طارق محمود کا مزید کہنا تھا کہ آئیڈیاز2018 میں18سال سے کم عمر افراد کے داخلے پر پابندی ہو گیؕ
آئیڈیاز نمائش کے ذریعے جے ایس سترہ اور مشاق طیارے کی فروخت میں کامیاب ہوئے، پاکستان نے دفاعی ہتھیاروں اور گولہ بارود کی فروخت کے لیے نئی مارکیٹ بھی حاصل کی۔سروسز کانفرنس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہاں صدارت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے آئیڈیاز کا شو29نومبر کو نشان پاکستان کلفٹن پر شو ہوگا ۔ نشان پاکستان پر شو میں پاک فضائیہ اور پاک بحریہ بھی عکسری مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔
شہری شناختی کارڈ دکھا کر شو میں شرکت کر سکیں گے۔ آئیڈیاز2018 میں بارہ ایونٹ ہوں گے، ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز کے حوالے سے یادگاری ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔ محکمہ ڈاک دس روپے مالیت کا ٹکٹ27 نومبر کو جاری کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز نامی اس عظیم الشان نمائش کے موقع پر انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اور سیمینارز بھی منعقد کیے جائیں گے، دنیا کے کئی ممالک کے فوجی وفود اس نمائش میں شرکت اور پاکستان سے دفاعی معاہدے کرتے ہیں۔
دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کے موقع پر آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے سندھ حکومت کے ایم سی کی مدد سے شہر میں تزئین و آرائش کا کام شروع کردیاگیا ہے ، آئیڈیاز2000میں پہلی بار منعقد ہونے کے بعد سے اب تک یہ نمائش مینوفیکچرز، مالیاتی ماہرین اوراعلیٰ سطحی پالیسی سازوں کے لیے اہم ہوگئی ہے، اس نمائش سے پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید استحکام ملے گا۔