اسلام آباد : وزارت اوورسیز پاکستانی نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کے دور میں چار ہزار جعلی بھرتیاں کی گئیں ۔دو ہزار دس سے دو ہزار گیارہ کے دوران کی گئی بھرتیوں میں ڈگریاں بھی جعلی نکلی ہیں ۔
وزارت سمندر پار پاکستانیز کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایسے افراد کا ڈیٹا ملا ہے جو وزارت کے ملازم ہیں مگر آج تک ڈیوٹی پر نہیں آئے، بوگس بھرتیوں کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے بھی بوگس بھرتیوں کی تصدیق کردی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بہت جلد کیس تیار کرکے نیب کو بھجوایا جائے گا، بھرتی ہونے والے بوگس ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق بھی کرائی جارہی ہے۔