لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر کسی کا ظرف میاں نواز شریف جیسا نہیں ہے جو بار بار زخم کھا کر بھی وطن عزیز کی خاطر زبان بند رکھ کر اداروں کا پردہ رکھے، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا ضبط و تحمل پاکستان کی سلامتی، تحفظ اور وقار کے لیے ہے۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے صبرو تحمل کو غلط رنگ دینے والے لیگی قیادت کو امتحان میں نہ ڈالیں، ورنہ میاں نواز شریف زبان کھولنے پر مجبور ہو جائیں گے اور پس پردہ سازشیں کرنے والے تمام اداروں کو بے نقاب کر یں گے۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا میاں نواز شریف کی خاموشی کو ن لیگ کی کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کی سلامتی کے لیے میاں صاحب نے اپنی زبان کو تالا لگا رکھا ہے۔
ملکی سلامتی کیلئے نواز شریف نے زبان کو تالا لگا رکھا ہے، مریم نواز
11:03 PM, 11 Nov, 2017