ممبئی: بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ ایشوریا رائے بچن بہت جلد ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے اور سنجے لیلا بنسالی کی ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی جہاں دونوں نے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے گفتگو کی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ اس بار کامیڈی فلم کریں گے اور ایشوریا کا کردار ان کے فلمی کیریئر کا سب سے بڑا کردار ہوگا، تاہم اب تک اس فلم کا نام منظر عام پر نہیں آیا ہے۔
اس سے قبل ایشوریا رائے، سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'ہم دل دے چکے صنم'، 'دیوداس' اور 'گزارش' میں کام کرچکی ہیں۔واضح رہے کے اس وقت سنجے لیلا بھنسالی اپنی نئی فلم 'پدماوتی' کی تشہیر میں مصروف ہیں جو رواں برس یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی۔