باکسر عامر خان نے فریال مخدوم سے صلح کر لی

باکسر عامر خان نے فریال مخدوم سے صلح کر لی

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان صلح ہوگئی۔عامر خان نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنی 4 ماہ کی حاملہ اہلیہ سے صلح کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق باکسرعامرخان نے سماجی رابطوں ویب سائٹ انسٹاگرام پر اہلیہ کی ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور فریال کے درمیان معاملات حل ہوگئے ہیں اور وہ سال کا اختتام اچھا کرنا چاہتا ہیں۔


واضح رہے کہ رواں سال ماہ اگست میں باکسر عامر خان نے گھریلو ناچاقیوں پر اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور اہلیہ کی جانب سے ان کے والدین سے معافی مانگنے کے باوجود بھی عامر نے انہیں معاف کرنے سے انکار کردیا تھا۔ فریال مخدوم اور عامر خان نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد فریال نے کئی مرتبہ صلح کی کوشش کی لیکن عامر نے نہ صرف صلح سے صاف انکار کیا بلکہ اس دوران نئی گرل فرینڈ کا کے ساتھ سیر و تفریح کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
تاہم گزشتہ ماہ فریال مخدوم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر بتایا تھا کہ وہ ایک بار پھر امید سے ہیں اور جلد ہی نیا مہمان ان کے گھر آنے والا ہے۔