ملکہ الزبتھ سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ

07:04 PM, 11 Nov, 2017

لندن:برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے ملکہ الزبتھ سے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیراڈائز لیکس نے ملکہ برطانیہ کی آف شور کمپنی میں 1کروڑ پاﺅنڈز کی سرمایہ کاری کا بھانڈا پھوڑا تھا ،جہاں سے انہیں آمدنی ہوتی تھی۔لیبر پارٹی کے شیڈو وزیر خزانہ نے مطالبہ کیا ہےکہ پیراڈائز لیکس کے مطابق ملکہ الزبیتھ اپنے تمام اکاﺅنٹس عوام کے سامنے پیش کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکہ کے مالی امور کے نگراں ٹوری وزیر معافی مانگیں ، ملکہ کو ان کے مشیروں نے بری طرح شرمندہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پیراڈائز لیکس نے ملکہ برطانیہ کی ا?ف شور کمپنی میں ایک کروڑ پاونڈز کی سرمایہ کاری کا بھانڈا پھوڑا تھا ،جہاں سے انہیں آمدنی ہوتی تھی
پاناما لیکس کے بعد اب پیراڈائزلیکس نے تہلکہ مچا دیا ہے اور اس میں دوسرے ممالک کی اہم شخصیات سمیت پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور ہندوستان کے سیاستدانوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں

مزیدخبریں