لاہور: چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ میں دورہ پاکستان آئے گی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران نجم سیٹھی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اگلے سال پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔اپنے دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی جب کہ ٹی ٹوئنٹی میچز 29 ،31 مارچ اور یکم اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے درمیان پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے درمیان 5سال کا معاہدہ طے پاگیا ہے، پانچ سال تک پاکستان اور ویسٹ انڈیز پاکستان مین کرکٹ کھیلیں گے۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے رواں ماہ دورہ پاکستان کا اعلان کیا تھا لیکن لاہور میں شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے دورہ ملتوی کردیا گیا۔