شریف خاندان نے قانونی اور سیاسی حکمت عملی تیار کر لی

06:07 PM, 11 Nov, 2017


لاہور:نیب لاہور کی جانب سے حدیبیہ پیپرز ملز کے ریفرنسز اوپن کئے جانے کے بعد شریف خاندان کے افراد نے سر جوڑ لئے ہیں اور اس سلسلے میں قانونی اور سیاسی حکمت عملی تیار کر لی ہے


تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف سے دوسری ملاقات کی، جاتی امراء میں تین گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں دونوں بھائیوں نے حدیبیہ پیپرز مل کے حوالے سے نیب ریفرنسز پر تبادلہ خیال کیا او نیب سے متعلق مختلف کیسوں پر مشاورت کی۔


یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر اداروں سے محاذ آرائی کرنے، ریلیوں، جلسوں، جلوسوں اور احتجاج نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزیدخبریں