واشنگٹن :امریکی انسٹرکٹر کے مسلمانوں کو گالیاں دینے پر پاکستان نژاد امریکی ریکروٹ نے خودکشی کر لی جس پر انسٹرکٹر کو 1سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پہلی بار پیش آیا ہے کہ کسی امریکی نے مسلمانوں کو گالیاں دی ہوں اور اسے سزا سنا دی گئی ہو لیکن اب ایسا ہو چکا ہے ، امریکی ماہرین کے ایک انسٹرکٹر کو 20سالہ پاکستان نژاد امریکی ریکروٹ سمیت دیگر مسلمانوں کو گالیاں دینے اور برا بھلا کہنے پر 10سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ اس کی اس حرکت سے 20سالہ پاکستانی راحیل صدیقی نے خودکشی کر لی تھی اور کہا تھا کہ اس کی وجہ یہی امریکی انسٹرکٹر ہے۔
اس کے خاندان والوں نے سارجنٹ جوزف کے خلاف 100ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا تھا۔عدالت نے اس کا فیصلہ 2سال بعد دیا اور جوزف کو ملزم قرار دیا۔متعدد گواہوں نے بھی اس کے خلاف ثبوت پیش کئے تھے۔ سارجنٹ نے راحیل کو تھپڑ مارا تھا جس کے بعد اس نے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی اور پھر وہ چل بسا تھا۔