ڈکیتی واردات میں پہچانے جانے پر مسلح شخص نے نوجوان کو لہولہان کردیا

05:38 PM, 11 Nov, 2017

فیصل آباد:ڈکیتی واردات میں پہچانے جانے پر مسلح شخص نے نو جوان کو گولی مار کر لہو لہان کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق 21سالہ محمد شعیب ولد غلام حسین سکنہ275ج ب پینسرہ کا رہائشی رات گئے اپنے عزیز کو ائیور پورٹ پر چھوڑنے کر آیا گھر داخل ہونے لگا تو نقاب پوش مسلح شخص نے اس کونقدی ودیگر سامان حوالے کر نے کا کہا جس پر متاثرہ نو جوان نے ڈاکو کو پہچان لیا اور مزاحمت کی جس پر اس نے نو جوان کو گولی مار کر مضروب کر دیا جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا


ہسپتال میں اسے طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ، مسلح ڈاکو واردات میں ناکامی پر موقع سے فرار ہو گیا ، تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

مزیدخبریں