پاکستانی باولر کی آسٹریلیا میں دھوم مچ گئی

04:09 PM, 11 Nov, 2017

پاکستانی فاسٹ باولر نے آسٹریلیا کی ڈومیسٹک کرکٹ میں دھوم مچا دی ۔آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سلمان ارشاد کی تباہ کن باولنگ نے ٹیم کو کامیابی دلا دی۔

آزاد کشمیر کے سلمان ارشاد کی دھوا دار بالنگ نےجارحانہ بولنگ سے حریف بولرز کو اڑا کر رکھ دیا۔ سڈنی میں ہونیوالے ڈومیسٹک کرکٹ میچ میں سلمان ارشاد نے نیو ساوتھ ویلز یونیورسٹی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار باولنگ کی.

پاکستانی باولر نے 46 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے کر ٹیم کو شکست سے جیت دلا دی ۔سلمان پی ایس ایل ایڈیشن تھری کے لیے لاہور قلندرز کی جانب سے منتخب ہوئے ہیں۔

سلمان ارشاد کا مزید کہنا تھا کہ میںپی ایس ایل تھری میں منتخب نہیں ہوا،بلکہ ویسے ہی لاہور قلندر کی ایمرجنگ ٹورنامنٹ میں تیز ترین بالر بنا تھا۔

مزیدخبریں