آسیان اجلاس،امریکی صدرکی روسی صدر کو تھپکی

02:56 PM, 11 Nov, 2017

ہنوئی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ویتنام میں جاری آسیان رہنماوں کے اجلاس کے آغاز میں ہاتھ ملایا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ولادی میر پیوٹن کے کندھے پر تھپکی دی اور دونوں کے درمیان مختصر خوشگوار الفاظ کا تبادلہ ہوا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جاری کی گئی وڈیو میں ٹرمپ کو دوستانہ انداز میں پیوٹن کا کندھا تھپکتے، ہلکی پھلکی گفتگو اور مصافحہ کرتے دکھایا گیاہے۔

اس سے قبل وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ امریکی اور روسی صدور کے درمیان کوئی ملاقات متوقع نہیں ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس کی سیکرٹری سارا سینڈرس نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں رہنما دانانگ شہر میں ہونے والے ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون تنظیم (ایپک) فورم میں شرکت کر رہے ہیں تاہم ملاقات کا وقت طے نہ ہونے کے باعث ملاقات نہیں کر رہے۔

مزیدخبریں