محمد آصف اور سلمان بٹ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ میں شامل

02:45 PM, 11 Nov, 2017

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کے لیے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی جس میں سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر سلمان بٹ اور محمد آصف بھی شامل ہیں ۔پی سی بی کے مطابق ڈرافٹنگ میں 501کھلاڑی دستیاب ہونگے اور 6فرنچائز کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی ۔

پلاٹینم کیٹگری میں 21،گولڈ کیٹگری میں 79،سلور کیٹگری میں 289اور ایمرجنگ کیٹگری میں 93کھلاڑی شامل ہیں ۔ سلمان بٹ کو گولڈ کیٹیگری میں جگہ دی گئی جہاں اظہر علی، فہیم اشرف، راحت علی، فواد عالم سمیت کئی قومی کرکٹرز موجود ہیں ۔ دوسری جانب اسپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ پیسر محمد آصف کا نام ڈرافٹ پلیئرز کی فہرست میں موجود ہے۔

مزیدخبریں