برطانیہ بریگزٹ مذاکرات میں درپیش رکاوٹیں دور کرے، یورپی یونین

برطانیہ بریگزٹ مذاکرات میں درپیش رکاوٹیں دور کرے، یورپی یونین

لندن:برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے سلسلے میں جاری مذاکرات کے چھٹے دور میں یورپی یونین نے برطانیہ کو دو ہفتوں کی مہلت دی ہے، جس میں برطانیہ کو ان معاملات کا حل تلاش کرنا ہے جن کی وجہ سے مذاکراتی عمل تعطلی کا شکار ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق یورپی یونین کے ایک سفارت کار نے کہا کہ مستقبل میں یورپی بلاک اور برطانیہ کے مابین تجارتی امور پر بات چیت کے لیے لندن حکومت کو دسمبر تک درپیش رکاوٹیں دور کرنی ہوں گی۔

اب تک کی بات چیت میں شہریوں کے حقوق، آئرلینڈ کی سرحد سے منسلک تنازعے اور دیگر چند معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے۔ یورپی سفارت کار کے مطابق چودہ اور پندرہ دسمبر کو ہونے والی یورپی رہنماﺅں کی سمٹ میں چند معاملات میں پیش رفت کو تحریری صورت میں حتمی شکل دینا اہم ہے۔