نئی دہلی:سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سنجے لیلی بھنسالی کی فلم "پدماوتی" کو بھارت میں بین نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتیوں کہنا ہے کہ فلم میں رانی پدماوتی اور علاؤالدین خلجی کے درمیان غلط سین کاسٹ کیے گئے ۔ اس بات کے پیش نظرفلم کو بین کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی لیکن عدالت کو بین کرنےسے منع کر دیا ۔
فلم "پدماوتی"کو 1دسمبر کو ریلیز کیا جانا ہے۔ ریلیز ہونے سے پہلے فلم مشکلات کا شکار ہے لیکن سنجے لیلی کے لیے یہ بڑی خبر ہے کہ عدالت نے فلم کو بین کرنے سے انکار کر دیاہے ۔
فلم پدماوتی کو لے کربھارت بھر میں ہنگامہ آرائی جاری ہے کہ بھارتیوں کا کہنا ہے کہ اگر فلم کی نمائش کی گئی تو سینما گھروں کو جلا دیا جائے گا۔جبکہ دوسرے طرف بھارتی ہدایتکار سنجے لیلی بھنسالی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے عوام کو بتا یا کہ رانی پدماوتی اور علاؤالدین خلجی کے درمیان کوئی بھی غلط سین کاسٹ نہیں کیا گیا لیکن میں نہیں جانتا کہ کس نے یہ افوا پھیلادی ہے۔
سپریم کورٹ نے فلم "پدماوتی"کو بین کرنے سے انکار کر دیا
01:05 PM, 11 Nov, 2017