لاہور: امپائرز کی بات نہ ماننے اور انہیں آنکھیں دکھانے والے ڈومیسٹک کرکٹرز بھی جرمانوں کی زد میں آگئے۔میچ ریفری نے قائد اعظم ٹرافی میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بارہ کھلاڑیوں کو جرمانے کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کھلاڑیوں کو مہنگی پڑگئی۔آٹھ انٹرنیشنل سمیت بارہ کرکٹرز کوسزائیں ہوگئیں۔شان مسعود کو سلو اوور ریٹ پر میچ کی پابندی سمیت چھیتیس ہزار کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔عمرگل کو اسی جرم میں صرف جرمانہ ہوا۔
جبکہ عمران فرحت ، خرم منظور ، سعد نسیم ، حماد اعظم اور محمد طلحہ کو ا مپائر کے فیصلے پر تیور دکھانا مہنگا پڑا۔بیس سے چالیس فیصد کی میچ فیس سے ہاتھ دھو بیٹھے۔عمران علی ، سعید انور جونیئر ، اشفاق احمد اور ذوہیب خان کو بھی جرمانوں کے ساتھ ڈانٹ ڈپٹ کا سامنا کرنا پڑا۔
قائد اعظم ٹرافی میں 8 انٹرنیشنل سمیت 12 کرکٹرز کوسزائیں ہوئیں۔شان مسعود سلو اوور ریٹ پر میچ کی پابندی36 ہزار جرمانہ ہوا ۔ عمرگل کو بھی اسی جرم میں صرف جرمانہ ہوا ۔ عمران فرحت ، خرم منظور ،سعد نسیم ، حماد اعظم ،40-20 فیصد میچ فیس جرمانہ ہو ا۔
عمران علی ، سعید انور جونیئر،اشفاق احمد اور ذوہیب خان ،کو بھی جرمانوں کا سامنا ہوا۔