سلمان خان اور ایشوریا ایک ساتھ فلمی پردوں پر نظر آئیں گے

سلمان خان اور ایشوریا ایک ساتھ فلمی پردوں پر نظر آئیں گے

ممبئی معروف بھارتی اداکارسلمان خان اور ایشوریا رائے ایک لمبے عرصے بعد ایک ساتھ فلمی پردوں پر نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے آج کل اپنی آنے والی فلم "فنےخان "کی شوٹنگز میں مصروف ہیں جبکہ دوسری طرف سلمان خان اپنی آنے والی فلم "ریس3"کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔


دونوں فلمموں کے ڈائریکٹرنے اعلان کیا ہے کہ "ریس3"اور "فنےخان"ایک ساتھ عید کر ریلیز کی جائیں گی۔ لہذا سلمان خان اور ایشوریا ایک ساتھ فلمی پردوں پر تو نظر آئیں گےمگردو الگ پردوں اورایک دوسرے کےمد مقابل۔


اب دیکھنا یہ ہے کہ کون سی فلم بازی جیتنے میں کامیاب ہوگی۔