پاکستان نے 55 بھاتیوں کو گرفتار کر لیا

11:32 AM, 11 Nov, 2017

پاکستان نے 55 بھاتیوں کو گرفتار کر لیا،کراچی : پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے والے 55 بھارتی ماہی گیروں کو میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔ ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق کارروائی پاکستان کی حدود میں کھلے سمندر میں کی گئی ۔

4 روز کی کارروائی کے دوران پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی مچھلیاں پکڑنے پر 55 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ جبکہ 9 کشتیوں کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالہ کر دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں