"میڈم یہ سیلفی نہیں ہوتی "،کاجل کو شرمندگی کا سامنا

10:46 AM, 11 Nov, 2017

ممبئی : بھارتی اداکارہ کاجل کی امیتابھ بچن اور کملا حاسن کے ساتھ لی گئی سیلفی نے مشکل پیدا  کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق کاجل نے انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے موقع پر بھارت لیجنڈ امیتابھ بچن اور کمالا ہاسن کے ساتھ ایک تصویر بنا ئی اور سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ پر اہلوڈ کر دی ، 

تاہم اس تصویر کے ساتھ کاجل نے تصویر کی بجائے سیلفی لکھ دیا جس کے بعد کاجل کے چاہنے والوں نے اس تصویر کی خوب درگت بنائی ۔ ایک صارف نے تو صرف یہ لکھا کہ ""سیلفی ؟" ۔

ایک کا کہنا تھا کہ محترمہ یہ سیلفی نہیں ہوتی یہ صرف تصویر ہو تی ہے ، جبکہ ایک نے تو حد ہی کر دی اس نے لکھا کہ ّّ آپ کے ہاتھ تو پیچھے تھے تو سیلفی کیسے بن گئی "۔

مزیدخبریں