ہنوئی :ویتنام کے دارلحکومت ہنوئی میں اولڈ د فلیم نامی بازارٹوٹے ہوئے دل والوں میں کافی مقبول ہو گیا ہے۔ اس بازار میں دل جلے آتے ہیں اور اپنا اپنا غم بانٹتے ہیں ایک نوجوان کے دماغ میں یہ خیال اس وقت آیا جب اسے اسکی محبوبہ چھوڑ گئی ۔
َ
اس نے اس کے دئے ہوئے تحائف،خط یہاں رکھ کر اس بازار کی بنیاد رکھی۔دیکھتے ہی دیکھتے اس بازار میں لوگوں کا تانتا بندھ گیا لوگ یہاں بیٹھ کر اپنے دکھ کو اک دوسرے سے بانٹتے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ چیزیں نہیں اپنی یادیں بیچنے آئے ہیں ۔