نئی دہلی:بھارت نے سری لنکا کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں کیلئے ہردیک پانڈیا کے بغیر اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔اسکواڈ میں ویرات کوہلی(کپتان)، لوکیش راہل، مرلی وجے، شیکھر دھاون، چتیشور پجارا، اجنکیا راہانے، روہت شرما، وردھیمان ساہا، روی چندرہ ایشون، رویندرا جدیجا، کلدیپ یادو، محمد شامی، امیش یادو، بھونیشور کمار اور ایشانت شرما شامل ہیں۔
آل راؤنڈر کو آرام کی غرض سے ٹیم سے باہر کیا ہے ۔ والے پانڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹی20 میچ میں ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے تھے جہاں سیریز میں انہوں نے اپنی باؤلنگ اور جارحانہ بیٹنگ سے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پانڈیا پر پڑنے والے بوجھ کے سبب انہیں ممکنہ انجری سے بچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر باؤلنگ اور بیٹنگ میں یکساں مہارت کی بدولت جلد ہی بھارتی ٹیم کے مستقل رکن بن گئے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بھارت کے گزشتہ 33 میں سے 30 میچوں میں شرکت کی۔