پشاور، شیشہ کیفے کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افراد گرفتار

09:46 AM, 11 Nov, 2017

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس نے ایک شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16 افراد کو شیشہ پیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

یونیورسٹی ٹاؤن پولیس کے مطابق اسلامیہ کالج کے سامنے واقع اس کیفے میں شیشہ نشے کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 16 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ان افراد کے قبضے سے متعدد حقے بھی برآمد کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو شیشے کے نشے سے بچانے کے لیے پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں