کاجول نے اپنی پہلی کار کو پہلا پیار قرار دیے دیا

کاجول نے اپنی پہلی کار کو پہلا پیار قرار دیے دیا

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول نے اپنی پہلی کار کو اپنا پہلا پیار قرار دے دیا ہے۔ بھارتی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پرانی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کار پر بیھٹی دکھائی دے رہی ہیں ۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان پہلا پیار اجے دیوگن نہیں بلکہ ان کی پہلی کار تھی کیونکہ پہلا پیار ہمشیہ رہتا ہے۔

کاجول پانچ اگست 1974 کو ہندوستانی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ ان کی والدہ اداکار تنوجا مراٹھی تھی اور نانی شوبھنا سمرتھ بھی اداکارہ تھیں۔ کاجول کے والد شومُو مکھرجی فلمساز تھے اور ان کی چھوٹی بہن تنشا بھی اب فلموں میں کام کر رہی ہیں ۔ کاجول نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1992 میں فلم 'بے خودی' سے کیا جس میں انہوں نے رادھا کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم کو باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی نہ مل سکی تھی۔

اداکارہ نے 24 فروری 1999میں کاجول نے اداکار اجے دیوگن کو زندگی کا ساتھی بنا لیا ۔ان کی ایک چھوٹی بیٹی ہے جس کا نام نيسا ہے اور ایک بیٹا جس کا نام یُگ ہے۔ وہ اجے دیو گن اور اپنے 2 بچوں کے ساتھ خوش وخرم زندگی گزار رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں