عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے: چیف الیکشن کمشنر

08:26 AM, 11 Nov, 2017

اسلام آباد :چیف الیکشن کمشنر سردا رضا کا کہنا ہے کہ ایسی انتخابی فہرست بنائی جائے کہ کوئی جماعت شفافیت پر انگلی نہ اٹھاسکے، اب کارڈ بناتے وقت ہی مستقل یا عارضی پتے پر ووٹ درج ہوسکے گا۔

اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے چیف الیکشن کمشنر سردا رضا کا کہناتھا کہ انہوں نے کہا اب شناختی کارڈ اجراکے ساتھ ہی ووٹ کا بھی اندراج ہو گا۔ چیف الیکشن کمشنزکا کہنا ہے کہ 1973سے شناختی کارڈ بننا شروع ہوئے، اس کے بعد آج کا دن تاریخی ہے کیونکہ اب کارڈ بناتے وقت ہی مستقل یا عارضی پتے پر ووٹ درج ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا ووٹر کی مرضی کے مطابق اس کا ووٹ درج کیا جائے گا، ووٹروں کو ان کا حق رائے دہی استعمال کرنے میں معاونت ملے گی۔

مزیدخبریں