پاکستان اور نیوزی لینڈ اے ٹیم کے درمیان وارم اپ میچ کا پہلا دن بھی بارش کی نذر

10:20 PM, 11 Nov, 2016

نیوزی لینڈ میں کیویز کے شکارکی تیاریاں , شاہینوں کی پرواز میں بارش حائل ہوگئی.سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان اور نیوزی لینڈ اے ٹیم کے درمیان وارم اپ میچ کا پہلا دن بھی بارش کی نذر ہو گیا.

نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن میں شیڈول تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز بارش کے باعث کھیل نہ ہوسکا ۔نیوزی لینڈ اے ٹیم کے کپتان ہینری سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تو لے لیا ۔ لیکن کم روشنی اور گیلی آؤٹ فیلڈ نے دونوں ۓ ٹیموں کو کھیلنے سے روک دی۔ بار بار بارش کی مداخلت کے باعث پہلا روز بغیر کھیلے ہی ختم ہو گیا ۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے بھارت میں مسلسل ناکامیوں کے باوجود ہوم کنڈیشنز میں کیوی ٹیم کو آسان نہیں لیا جا سکتا۔

مزیدخبریں