ٹرمپ نے اسرائیل کو صیہونی کالونی کی تعمیر کا گرین سگنل دے دیا‎

ٹرمپ نے اسرائیل کو صیہونی کالونی کی تعمیر کا گرین سگنل دے دیا‎

نیو یارک: اسرائیل کے امور میں نومنتخب امریکی صدر کے مشیر جیسن گرین بلٹ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خیال میں فلسطینی علاقوں میں نئی اسرائیلی کالونیوں کی تعمیر امن کے عمل میں رکاوٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کالونیوں کی تعمیر کی مذمت نہ کی جائے۔ جیسن گرین بلٹ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ طویل عرصے سے یہ بات زور دیکر کہتا چلا آیا ہے کہ صیہونی بستیوں کی تعمیر کے معاملے نے مشرق وسطی میں امن کے عمل کو دشوار بنا دیا ہے۔

نومنتخب امریکی صدر کے مشیر کے بیان کے بعد اسرائیلی کابینہ کے ایک وزیر اوفر آکونس نے فلسطینی علاقوں میں صیہونی کالونی کی تعمیر کا سلسلہ تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکہ اور اسرائیل ایک دوسرے کے قریبی اتحادی ہیں تاہم صیہونی بستیوں کے تعمیر کے معاملے پر واشنگٹن کی جانب سے تل ابیب کی ظاہری مخالفت کی جاتی رہی ہے.