کابل: افغان شہر مزار شریف میں واقع جرمن قنصل خانے پر طالبان کے حملے کے بعد وہاں سکیورٹی پر تعینات کیے گئے جرمن فوجیوں نے آج صبح دو شہریوں کو ہلاک کر دیا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ان دو شہریوں نے ہدایات اور وارننگ پر عمل نہ کیا اور ان کی طرف بڑھنے کی کوشش کی، تو فوجیوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ دونوں مارے گئے۔
گزشتہ رات کیے گئے اس حملے میں چھ افراد ہلاک جبکہ ایک سو اٹھائیس زخمی ہو گئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے۔ افغان حکام کے مطابق ایک حملہ آور کو زندہ گرفتار بھی کر لیا گیا۔ جب جرمن قونصل خانے پر حملہ کیا گیا تھا تو وہاں دو درجن کے قریب جرمن اہلکار موجود تھے، جو سب محفوظ رہے