لولیا وینٹر آؤٹ، سلمان کی زندگی میں نئی حسینہ آگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے ساتھ ان دنوں بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا کو دیکھا جارہاہے

06:16 PM, 11 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان بھارتی فلم انڈسٹری میں نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں اور ان کے کئی اداکاراؤں کے ساتھ تعلق کی خبریں بھی میڈیا کے زینت بنتی رہی ہیں کچھ عرصہ قبل تک ان کے رومانیہ کی حسینہ لولیا وینٹر کیساتھ تعلقات ہر زبان پر تھے مگر اب لولیا وینٹر کی جگہ ایک اور اداکارہ نے لے لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے ساتھ ان دنوں بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا کو دیکھا جارہاہے اور وہ اکثر بالی ووڈ سپراسٹار کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے چکر بھی لگاتی پائی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ سلمان خان اروشی کو بالی ووڈ میں جلد ہی کوئیبڑابریک تھرو دینے والے ہیں۔

مزیدخبریں