ترک صدر رجب طیب اردگان اہم دورے پر اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے

رجب طیب اردگان وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ دو طرفہ معاملات پر مذاکرات کریں گے۔ترک صدرکے 2روزہ دورے کے دوران باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پردستخط کیے جائیں گے

05:48 PM, 11 Nov, 2016

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردگان اہم دورے پر اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے .جہاں وہ صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق ترک صدر اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اگلے ماہ پاکستان 2روزہ دورے پر آئیں اوردارالحکومت اسلام آباد میں قیام کریں گے . رجب طیب اردگان وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ دو طرفہ معاملات پر مذاکرات کریں گے۔ترک صدرکے 2روزہ دورے کے دوران باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پردستخط کیے جائیں گے اور ان کے دورے کے دوران وہ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول میں ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کی تھی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے مجموعی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ترک وزیراعظم کو آگاہ کیاتھا۔واضح ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی تھی۔

مزیدخبریں