لاہور : کئی کامیاب پاکستانی ڈراموں اور بالی وڈ فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ میں اپنی شاندار اداکاری کا مظاہرہ پیش کرنے کے بعد اداکارہ ماورا حسین آخر کار پاکستانی فلم میں کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔
ماورا حسین بہت جلد ہدایتکار ثاقب ملک کی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جس کی شوٹنگ کا آغاز نئے سال کے شروع میں ہو گا۔ اس فلم کی شوٹنگ ترکی کے دارالحکومت استنبول میں کی جائے گی، قیاس آرائیاں ہیں کہ گلوکار اور اداکار عمیر جسوال بھی ماورا حسین کے ساتھ اس فلم کا حصہ بنیں گے۔
فلم کے علاوہ ماورا بہت جلد ڈرامہ سیریل ’’سمیع‘‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، اس ڈرامے کی کہانی بچوں پر تشدد کے مسائل پر مبنی ہے۔ یہ ڈرامہ جان ہوپکنز یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کیا جارہا ہے۔