نیاپاکستان ہم بنارہے ہیں ،وزیراعظم نواز شریف کاعوامی جلسے سے خطاب

04:30 PM, 11 Nov, 2016

سانگلہ ہل:نیا پاکستان ہم بنا رہے ہیں ،وزیراعظم نواز شریف نے سانگلہ ہل میں دھواں دھار خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین پاکستان کی ترقی روکنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ، جلسے کے شرکا کو شیر قراردیدیا۔سانگلہ ہل انٹر چینج کا افتتاح بھی کیا ۔

وزیراعظم نوازشریف نے سانگلہ ہل میں عوامی  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹر چینج کا جووعدہ کیا تھا وہ پوراکردیا۔ 2018 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی۔سانگلہ ہل کے لوگ محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ  پاکستان میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔ مخالفین کی کوشش ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہو لیکن انکا یہ ایجنڈا پورا نہیں ہوگا۔ آج سے 3سال پہلے بجلی نہ ہونے کے برابر تھی۔ سی پیک کےذریعے پاکستان کا نقشہ بدل رہا ہے۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بجلی سستی ہونے سے کاشتکاروں اور صعنتکاروں کو فائدہ ہوگا۔

مزیدخبریں