لاہور : انتظامیہ نےاحتجاج کرنے والی میو ہسپتال کی 4 نرسوں کو نوکری سے فارغ کردیا ہےجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف نجی ٹی وی کے مطابق مزید 19 نرسوں کو برخاست کرنے کافیصلہ کر لیا گیا اور فہرستیں بھی تیار کی جا چکی ہیں۔
میو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر امجد شہزاد کا کہنا ہے کہ ہڑتالی نرسیں حاضری لگا کر دھرنے میں شریک ہو جاتی ہیں اور جب ان کی برخاستگی کے نوٹس گھروں کو بھجوائے گئے تو ان کے گھر والے ہسپتال پہنچ گئے۔
ایم ایس ڈاکٹر امجد شہزاد نے مزید بتایا کہ 44 نئے ڈاکٹرز بھرتی کر لئے گئے ہیں جن میں سے 36 نے اپنی ڈیوٹی سنبھال لی ہیں جبکہ 50 نئی نرسوں کو بھی بھرتی کر کے مختلف وارڈز میں تعینات کر دیا گیا ۔