کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت،ڈاکٹر عشرت العباد دبئی روانہ

12:01 PM, 11 Nov, 2016

کراچی: سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد  نے دبئی روانہ ہوگئے ۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان سرکاری پروٹوکول میں گورنر ہاؤس سے ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئے اور راستے میں موجود صحافیوں اور پولیس اہلکاروں کو ہاتھ ہلا کر الوداع کہا۔

 ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ عوام نے بہت پیار دیا ہے۔ دعا ہے شہر میں امن اور لوگ خوشحال رہیں۔14 سال تک گورنر کے عہدے پر فائز رہنے والے عشرت العباد غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 605 کے ذریعے پاکستان سے کوچ کر گئے۔

اس سے پہلے اُنہوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ مزار قائد پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو ان سے کوئی گلہ ہے یا دل آزادی ہوئی ہے تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں