سری لنکا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں257 رنز سے ہرا دیا

11:49 AM, 11 Nov, 2016

ہرارے: رانگانا ہیراتھ کی شاندار باؤلنگ کی بدولت سنچری کی بدوت سری لنکا نے زمبابوے کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 257 رنز سے شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرلی۔ زمبابوے کی ٹیم 491 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 233 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ رانگانا ہیراتھ شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں 13 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس عمدہ کارکردگی پر رانگانا ہیراتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر دیمتھ کرونارتنے کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میزبان ٹیم کی طرف سے دوسری اننگز میں کریگ ایروین نے 72 رنز بنائے۔ سری لنکا کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رانگانا ہیراتھ نے 13 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ انہوں نے دوسری اننگز میں 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور لاہیرو کمارا اور ڈی سلوا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جمعرات کو میچ کے پانچویں اور آخری روز زمبابوے کی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 180 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو ایروین 65 اور تیریپانو 45 رنز پر کھیل رہے تھے۔ ایروین اپنے گزشتہ روز کے سکور میں 7 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 72 رنز بناکر رانگانا ہیراتھ کی گیند پر ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ممبا زمبابوے کے نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو محض ایک رن بناکر رانگانا ہیراتھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، مپوفو زمبابوئن ٹیم کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 20 رنز بناکر رانگانا ہیراتھ کی گیند کا نشانہ بنے، انکو رانگانا ہیراتھ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ تیریپانو 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی طرف سے رانگانا ہیراتھ نے انتہائی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور لاہیرو کمارا اور ڈی سلوا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا اور یوں سری لنکن ٹیم نے زمبابوے کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 257 رنز سے شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرلی۔ میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر سری لنکن رانگانا ہیراتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر دیمتھ کرونارتنے کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں