آزاد کشمیر میں پرتشدد احتجاج، سب انسپکٹر جاں بحق، 90 مظاہرین، 78 اہلکار زخمی ،صدر زرداری نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

11:44 PM, 11 May, 2024

نیوویب ڈیسک

مظفر آباد : عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزادکشمیر میں احتجاج  شدت اختیار کرگیا۔بڑے مظاہرے کیلئے پورے آزاد کشمیر سے قافلے مظفرآباد کی جانب رواں دواں ہیں ۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر کی صورت حال پر سٹیک ہولڈرز کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق میرپور کے نواحی علاقے اسلام گڑھ میں  پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوا ہے۔   سب انسپکٹر عدنان  قریشی  جاں بحق ہوگئے  ۔ کوٹلی میں  پر تشدد واقعات میں90مظاہرین  اور ڈی ایس پی سمیت  78 پولیس اہلکار  زخمی ہو گئے۔مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ کی گاڑی کو  آگ لگا دی ۔

تانگہ اسٹینڈ  نیلم پل  پر پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ  کی ۔مشتعل  مظاہرین نے  پولیس پر پٹرول بم  پھینکے ۔ کھوئی رٹہ ، ڈونگی ، ڈڈیال، کوٹلی میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ 

 پولیس کی بھاری نفری اوررکاوٹیں بھی مظاہرین کو روکنے میں ناکام رہیں۔  مظفرآباد سمیت تمام اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام رہا۔ 

مزیدخبریں