اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن، پنجاب حکومت کا قومی ٹیم کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن، پنجاب حکومت کا قومی ٹیم کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان

لاہور : حکومت پنجاب نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے پر قومی ہاکی ٹیم کے لئے 20 لاکھ روپے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بہترین پرفارمنس پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔‏قوم کی جانب سے آپ کے لئے داد اور مبارکباد۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر قومی ٹیم نے عالمی افق پر قومی پرچم بلند کیا ہے۔انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب قومی کھیل ہاکی میں ایک بار پھر دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو گا۔

حکومت پنجاب قومی کھیل کی بحالی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھاتی رہے گی۔ جذبے، جوش، ولولے اور محنت سے قومی ٹیم نے سالوں بعد ازلان شاہ کپ کے فائنل میں بہترین کھیل پیش کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

مصنف کے بارے میں