لندن : برطانیہ کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیز گیند باز جیمز اینڈرسن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
جیمز اینڈرسن جنہوں نے مرلی دھرن اور شین وارن کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں نے ہفتے کو اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اس طرح ان کا 21 سالہ ٹیسٹ کیریئر ختم ہوگیا ہے۔
جیمز اینڈرس کا کہنا ہے کہ وہ لارڈز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف موسم گرما کے پہلے ٹیسٹ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ان کا یہ اعلان انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔
جیمز اینڈرسن نے لارڈز میں 2003 میں زمبابوے کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب لارڈز میں ہی ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام کریں گے۔
جیمز اینڈرسن نے 187 ٹیسٹ میچوں میں 700 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ انہوں نے 32 بار 5 اور 3 بار 10 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے 194 ون ڈے میچوں میں 269 اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 18 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔