صرف نواز شریف ملک کا سیاسی ماحول بہتر بنا سکتے ہیں: فواد چودھری

03:34 PM, 11 May, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نہیں نواز شریف سے مذاکرات کا فائدہ ہے وہ ہی ملک میں سیاسی ماحول بہتر بنا سکتے ہیں۔ 

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری  نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے  پاکستان تحریک انصاف میں واپسی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ  میں نے پی ٹی آئی چھوڑی کب تھی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ  تحریک انصاف بڑی پارٹی ہے، اختلاف ہوسکتےہیں جب کہ بانی پی ٹی آئی لڑائی ہار گئے تو ملک لڑائی ہار جائے گا، عوام کو قانون کی بالادستی کے لیے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔ نواز شریف ملک میں سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرسکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں