آئی کیوب قمر کی کامیاب لانچنگ کے بعد ایک اورسیٹلائٹ جلد لانچ کرنے کا فیصلہ

 آئی کیوب قمر کی کامیاب لانچنگ کے بعد ایک اورسیٹلائٹ جلد لانچ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے آئی کیوب قمر کے کامیاب لانچ کے بعد ایک اورسیٹلائٹ جلد خلا میں لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ سیٹلائٹ پاکستان نیشنل اسپیس ایجنسی ’سپارکو‘  اور نیشنل سپیس ایجنسی کی جانب سے خلامیں لانچ کیا جائے گا، یہ نیا سیٹلائٹ 30 مئی کو خلا میں چھوڑا جائے گا۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ ’ایم ایم ون‘ نامی نیا سیٹلائٹ 30 مئی کو خلا میں روانہ کیا جائے گا، یہ سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی نظام کی تشکیل میں رہنمائی کرے گا۔

سیٹلائٹ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، فائیو جی اور انٹرنیٹ کی بہتر دستیابی کو سیٹلائٹ یقینی بنائے گا۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ہینان کے وینچینگ خلائی سینٹر سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 3 مئی کو 2 بجکر 27 منٹ پر روانہ ہوا تھا۔

مصنف کے بارے میں