اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔شیر افضل مروت کو غیر ذمہ دارانہ بیانات پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔
شو کاز نوٹس سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے جاری کیا۔شیر افضل مروت سے 3 روز میں وضاحت طلب کر لیا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ ایسے بیانات سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا، بانی تحریک انصاف کے واضح احکامات ہیں کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیے جائیں۔ آپ کے کردار سے پارٹی اور ارکان کو ہزیمت اٹھانا پڑی،کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔
شیر افضل مروت سے 3 روز میں وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ نے جواب نہ دیا یا مطمئن نہ کر سکے تو پارٹی ڈسپلن کے تحت مذید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔