لاہور ہائیکورٹ کا وکلاء کی ہڑتالیں روکنے کیلئے عدالتوں کے لاک ڈاؤن پر زیرو ٹالرنس کا اعلان

 لاہور ہائیکورٹ کا وکلاء کی ہڑتالیں روکنے کیلئے عدالتوں کے لاک ڈاؤن پر زیرو ٹالرنس کا اعلان

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کا وکلاء کی ہڑتالیں روکنے کیلئے عدالتوں کے لاک ڈاؤن پر زیرو ٹالرنس کا اعلان کر دیا۔ ہائیکورٹ  نے  تمام سیشن ججوں کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلہ میں ہدایت  کی گئی ہے کہ عدالتوں کے تقدس کیلئے ذمہ داروں کیخلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی اور مقدمات درج کرائے جائیں، ہڑتال کیلئے وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ مراسلہ  میں کہا گیا کہ عدالتوں کی سکیورٹی ریاست حکومت کی ذمہ داری ہے،سکیورٹی کی ناکامی کی ذمہ دار پولیس، سکیورٹی ایجنسیز اور حکومتی ادارے ہونگے۔

عدالتوں بارے توہین آمیز رویہ رکھنے والے وکلاء کے نام ضلعی اور ہائیکورٹ کمپیوٹر برانچ بلاک کردیں، توہین آمیز رویہ رکھنے والے وکیل کے کیسز دوسرے سٹیشنز بھجوا دیے جائیں۔ یہ تمام اقدامات دیگر قانونی چارہ جوئی کے علاوہ قانون کے مطابق اُٹھائے جائیں،  بنچ اور بار کے ایشوز کے حل کیلئے کمیٹی قائم کی جائے گی۔

مراسلہ  میں مزید کہا گیا کہ بار اور بنچ کے مابین گفت و شنید کی جاسکتی ہے، ممکن ہے چیف جسٹس اس گفت و شنید کا حصہ نہ ہوں۔

ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے انتظامی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں صوبہ بھر کے سیشن ججز کو مراسلہ بھیج دیا ،مراسلہ ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ابہر گل خان نے جاری کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں